نانا پاٹیکر کا سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ، ویڈیو وائرل


نئی دہلی: بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے شوٹنگ کے دوران سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو عوام کے درمیان ایک سڑک پر شوٹ کی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک مداح ایک دم سامنے آیا اور سیلفی لینے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے مداحوں کی ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش، اداکارہ کا انکار

نوجوان مداح بڑی خوشی سے نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا کہ اداکار نے اسے تھپڑ جڑ دیا۔

بالی ووڈ اداکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا پاٹیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں