واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بری خبر

whatsapp

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل قریب میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو سٹوریج کی 15 جی بی لمٹ کا حصہ بن جائے گا۔

آئی فون صارفین تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری سے پریشان

رپورٹ کے مطابق دسمبر سے واٹس ایپ بیٹا (beta) صارفین کا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج میں جگہ گھیرنے لگے گا، عام صارفین کو اس تبدیلی کا سامنا 2024 میں کسی وقت ہوگا۔

واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون تبدیل کرتے ہیں اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اس تک رسائی آسان ہوتی ہے۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

یاد رہے کہ ابھی گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو سٹوریج کی حد کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔

گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں