احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی۔
جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ تاہم ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔
ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹرز سے سوال کیا کہ کہاں ہیں بشریٰ بی بی کے وکلاء؟ جس پراسیکیوٹر نے بتایا کہ معلوم نہیں اس کیس میں لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی کے وکیل ہیں۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت جمعے کو رکھ لیں۔ بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔