ڈالر مزید 63 پیسے مہنگا ، قیمت 288.50 روپے ہو گئی

ڈالر

فائل فوٹو


ڈالر مسلسل قابو سے باہر ، روپے کی قدر مزید گر گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 63 پیسےمہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر 287 روپے ، 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اڑان کا سلسلہ جاری، امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 144 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں