لاہور فضائی آلودگی میں پھر سرفہرست، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار

لاہور کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا، کراچی کا چھٹا نمبر

صوبائی دارالحکومت میں سموگ پر قابو نہ پایا جا سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاون میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا۔

شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

 


متعلقہ خبریں