القسام بریگیڈ 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمال خواتین اور بچوں کی رہائی پر تیار


حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمال خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے آڈیو پیغام میں کہا کہ قطری ثالثوں کو بتایا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کیساتھ جھڑپ ، افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے ، 25 گاڑیاں تباہ

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ پانچ روز جنگ بندی اور ہر قسم کی انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہئے۔

اس سے پہلے ابو عبیدہ نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔


متعلقہ خبریں