نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔
ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے۔
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹراکبر ناصر خان اوردیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کلام پاک سے کیا گیا،نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔
کراچی ،ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد ٹریفک پولیس مستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہے،اسلام آبادٹریفک پولیس خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاربلاتفریق قانون کی عملداری کیلئے فرائض انجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کی خاصیت ہے کہ بدتمیزی کرنے والے افراد سے محبت سے پیش آتے ہیں،ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔
سرفرازبگٹی نے کہاکہ ٹریفک اہلکاروں کو وزراء کا چالان کرنے میں سیاسی دباؤ نہیں ہوگا،ٹریفک اہلکاروں نے اپنے مثبت پہلو کو اجاگر کرنا ہے،اسلام آباد ٹریفک ہیڈکواٹربننے پر بے حدخوشی ہوئی،لوگوں نے دن رات محنت کرکے ادارے کو بنانے کی کوشش کی۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ میں ایماندارآدمی ہوں،جھوٹ بول نہیں سکتا،میرے پاس لوگ اپنی شکایات لے کر آتے ہیں،عوام کانسٹیبلز کی تنخواہوں اور دیگر مسائل کی بنا پر میرے پاس آتے ہیں،ملکی مسائل کے باوجود وزارت داخلہ آپ کا ساتھ دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے،وقتی طورپر دباؤ آئے گا لیکن گھبرانا نہیں ہے۔