ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔ نیب نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے، نہ ہی تفتیش جوائن کی۔
پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں بڑی رقم منتقل ہونے کا انکشاف
عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کی قرقی کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔