لاہور: کپتان بابر اعظم کی بھارت سے وطن واپسی، بھائیوں نے استقبال کیا

لاہور: کپتان بابر اعظم کی بھارت سے وطن واپسی، بھائیوں نے استقبال کیا

بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلسہ جاری ہے۔ رات گئے کپتان بابر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے واپس لاہور پہنچے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو کتنی رقم ملےگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونہی کپتان بابر اعظم باہر آتے ہیں تو شائقین کی جانب سے پاکستان زندہ باد، بابر آئی لو یو اور کنگ بابر  کے نعرے لگائے گئے۔

کپتان بابر اعظم کا استقبال کرنے انکے بھائی بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے جن کے ساتھ بابر ایئرپورٹ سے اپنی گاڑی میں گھر روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف دو حصوں میں بھارتی شہر کولکتہ سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔ 11 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ اتوار کی صبح جبکہ 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ تاخیر سے روانہ ہوا۔


متعلقہ خبریں