کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا رحیم اللہ طارق کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے عالم دین مولانا رحیم اللہ طارق کو قتل کردیا گیا۔
واقعے کے وقت مولانا رحیم اللہ طارق ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ مقتول کو 2 سے 3 گولیاں ماری گئیں۔
جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔