لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

arrest

اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر میراں ناکہ، لیاری ،کراچی میں کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالعزیز سربازی ولد گل میر کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ ہے

گرفتار ملزم پہلے بھی 12/13 مقدمات میں جیل جاچکاہے۔گرفتار ملزم ATC کورٹ کے مقدمات میں مفرور/اشتہاری ہے اور پولیس کو مطلوب ہے۔

گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ کلاکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں