ورلڈ کپ 2023 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا

world cup 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں اب تک 10 لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیمز میں میچز دیکھنے کا  ریکارڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا نے کہا ہےکہ ورلڈکپ 2023 کرکٹ کی تاریخ کا فینز کی تعداد کے حوالے سے سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے جس میں 10 لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیمز میں میچ دیکھ چکے ہیں۔

بابر اعظم پاکستانی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

ایونٹ میں 10 لاکھ تماشائیوں کا سنگ میل نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ میں عبور ہوا جبکہ 15 اور 16 نومبر کو سیمی فائنلز اور 19 نومبر کا فائنل میچ ابھی باقی ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی ایونٹس ہیڈ کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تماشائیوں کا آنا ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں