سعودی عرب کے 2 شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز

electric bus

سعودی عرب کے 2 شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز


سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے دمام اور قطیف میں الشرقیہ میونسپلٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ سعودی کمپنی ساپٹکو کے تعاون سے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمام میں الیکٹرک بس کا افتتاح نئے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی

منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے 85 بسیں فراہم کی گئی ہیں جو یہ 8 روٹس پر چلائی جائیں گی۔ 37 نشستوں پر مشتمل الیکٹرک بسیں جدید معیار کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان بسوں میں وائی فائی اور یو ایس بی سمیت تمام سہولتیں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp