یمن: حوثیوں نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا


یمن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا امریکی ڈرون طیارہ حوثیوں نے مار گرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے حوثیوں کی جانب سے ڈرون طیارہ مار گرانے کی تصدیق کر دی۔ ڈرون طیارے کو یمن کے ساحل کے قریب گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 3 روز کی جنگ بندی کا امکان

حوثی حکام نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ امریکی ڈرون طیارہ یمن کی فضائی حدود میں جاسوسی سرگرمیوں کی غرض سے داخل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مارے گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی قیمت تقریباً 16 ملین ڈالر ہے اور اسے امریکہ کا بہترین ڈرون طیارہ شمار کیا جاتا ہے جو مسلسل 27 گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتا ہے۔

مار گرایا جانے والا ڈرون تقریباً 400 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور یہ 1740 کلو گرام گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں