فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ ، ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری کے دوران فلسطینی صدر پر قاتلانہ حملے کے باعث خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترک اخبار کے مطابق ”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے ، مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم تنظیم نے محمود عباس کو اسرائیل کیخلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں، محمود عباس
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پرحملہ کیا گیا۔ حملے میں فلسطینی صدر محفوظ رہے تاہم گولی لگنے سے محمود عباس کا ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔