اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

فوٹو/فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث دھواں چھوڑنے والی کسی بھی گاڑی کو شہر میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق جنوری تک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 7 اضلاع میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد

دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کے باعث 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فصلیں، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولیتھین بیگ، پلاسٹک ربڑ اور لیدر کے جلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ناروال اور سیالکوٹ شہر میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے جس کا نفاذ 3 دن کے لیے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں