پنجاب کے 7 اضلاع میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے 7 اضلاع میں اسموگ کے باعث غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور ناروال میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پنجاب کے مذکورہ اضلاع میں 9 سے 12 نومبر تک شاپنگ مالز اور تمام مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ تمام ریسٹورنٹس، سینما، جم، اسکولز اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ اور تمباکو استعمال اور فروخت کرنے والوں کےلیے بری خبر

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ اضلاع میں لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہو گی اور میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، تندور، بیکری اور گروسری اسٹورز کو پابندی سے استثنی حاصل ہو گا۔

دودھ دہی کی دکانیں، کوریئر سروس اور سبزی کی دکانیں بھی اس دوران کھلی رہیں گی۔


متعلقہ خبریں