اسلام آباد(زاہد گشکوری،ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان مسلم لیگ ن نےایم کیو ایم کے بعد سندھ میں فنکشنل لیگ کے ساتھ مل کر انتخاب لڑنے کی تیاری پکڑ لی۔
ذرائع کے مطابق فنکشنل لیگ کی قیادت اور ن لیگ کی اعلٰی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے، اس حوالے سے پیرصاحب پگاڑا کی ن لیگ سندھ کے صدر بشیرمیمن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اتحاد پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ پیر صاحب پگاڑا کی ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے جلد ملاقات ہوگی، پیر صاحب پگاڑا سے انتخاب ایک ساتھ لڑنے پر گفتگو ہوئی، سندھ میں پانچ ہم خیال جماعتوں کا پی پی کیخلاف نیا سیاسی اتحاد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس کا حتمی اعلان فنکشنل لیگ کی اعلی قیادت اور ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
2018 کےانتخابات میں جی ڈی اے نے 14 صوبائی اسمبلی اور 3 قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی تھیں۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے بعد سندھ میں پانچ ہم خیال جماعتوں کا پی پی پی کیخلاف نئے سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔
2018 انتخابات میں جی ڈی اے کی جماعتوں نے بھی 14 صوبائی اسمبلی اور 3 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتی تھی۔
پی پی پی سیکرٹری جنرل صفدر عباسی نے کہا کہ ہماری جے یو ائی فضل کی مقامی قیادت ساتھ بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے اگلے ہفتے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوگا۔
صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم، میاں محمد سومرو اور لیاقت جتوئی سے رابطےہیں، تینوں رہنماوں پی ٹی ائی چھوڑ چکے، نئے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
ان کے علاوہ نیشنل پی پی کے سربراہ غلام مرتضی جتوئی،قومی عوامی تحریک پارٹی کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ،پی پی پی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ غنوی بھٹو،سندھ نیشنل فرنٹ کے ممتاز بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سبغت اللہ راشدی بھی شامل ہوئے ہیں۔