ڈالر کی اصل قیمت کتنی ہے؟ ملک بوستان نے بتا دیا

ڈالر

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر کی اصل قیمت 250 روپے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بوستان نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا، البتہ ملک میں امریکی کرنسی ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہے۔

20کلوکے آٹے کا تھیلا پھر مہنگا ہو گیا

انکا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت اس وقت اوپر کی طرف جارہی ہے تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،امریکی کرنسی کا ریٹ بڑھنے کی وجہ حقیقی طلب ہے، ایل سیز کھل رہی ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 10 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


متعلقہ خبریں