20کلوکے آٹے کا تھیلا پھر مہنگا ہو گیا

flour rates

مہنگائی کےستائے عوام  کیلئے ایک اور بری خبر، آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فلورفلور ملز مالکان کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی میں تاخیر کے باعث آٹے کے دام میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقرر کردی گئی

اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 2 سوروپے کےاضافے سے 4 ہزار 8 سو ہو گئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 8 سو روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اس حوالے سے ڈیلرز نے کہا ہے کہ اس اضافے کے بعد پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 9 سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں