وزیر کھیل کا فیصلہ کالعدم ، سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال


سری لنکن عدالت نے  کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کا وزیر کھیل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے برطرف کیے گئے عہدیداروں کو بحال کر دیا۔

عدالت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کی جانب سے دائر کی گئی بورڈ کو برطرف کرنے اور عبوری کمیٹی تشکیل دینے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی بحالی دو ہفتوں کے لئے ہے، اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہو گی۔

ٹیسٹ کپتانی مزید نہیں کرنا چاہتا ، دیموتھ کرونا رتنے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو درخواست دیدی

واضح رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد گزشتہ روز کرکٹ بورڈ کو برطرف کرکے نئی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اورارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ نئی 7 رکنی کمیٹی میں سپریم کورٹ کے سابق جج اور بورڈ کے ایک سابق صدر بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں