سعودی عرب میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو بڑھا کر 700 کر دیا گیا

سعودی عرب

سعودی عرب کی 25 منتخب یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ مکمل فنڈڈ سکالرشپس ہیں۔

اینجلو میتھیوز نےٹائم آئوٹ کروانے پر بنگلہ دیشی کپتان سے میدان میں ہی بدلہ لے لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم طلباء اور مملکت میں قانونی رہائشی دونوں ان سکالرشپس کے لئے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

75 فیصد طلباء کو پاکستان سے سکالرشپ دی جائے گی جبکہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلباء کو دیئے جائیں گے۔

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی

دیگر متعلقہ معلومات جس میں سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور سکالرشپ کے فوائد شامل ہیں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے تمام پرنسپلز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے سینئر طلباء (XI-XII/O-A لیول)کے درمیان منسلک تفصیلات/معلومات ، والدین کی معلومات کے لئے نوٹس بورڈزپر بھی لگانے کا اہتمام کریں۔


متعلقہ خبریں