ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی اس تاریخی کامیابی میں فخر زمان نے اہم کردار ادا کیا۔
شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فخر زمان نے انکشاف کیا کہ جب وہ اور بابر اعظم ہدف کے تعاقب میں مصروف تھے تو پاکستان کی اننگ کے 15 اوور مکمل ہوئے تو اس وقت ہلکی بارش شروع ہو گئی، اس موقع پر ڈریسنگ روم میں مینیجمنٹ کو پیغام بھیجا اور پوچھا کہ بتایا جائے کہ ڈی ایل ایس قانون کے تحت 20 اوورز میں ہمیں کتنے رنز بنانا ہوں گے۔
پھر ڈریسنگ روم سے مینجمنٹ نے حساب کتاب کر کے بھیجا تو ہم نے بیٹنگ میں مزید جارحانہ انداز اختیار کر لیا۔
پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، کیوی کپتان
دوسری جانب کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کی اننگ دوسری مرتبہ بارش سے متاثر ہونے سے قبل اش سودھی کے اوور میں بابر اعظم اور فخر زمان کے مشترکہ 3 چھکے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم ثابت ہوئے۔
پاکستان اس کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
