بھارت نے نومئی کے واقعات کی تصاویر کو میانوالی ائیر بیس حملہ قرار دیدیا


سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے پر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

بھارتی سوشل اکاؤنٹس پر نو مئی کے واقعات کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا لڑاکا طیارہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد مارے گئے

واضح رہے کہ آج صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر جواب دے کر ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستانی افواج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نو مئی کے واقعات کی تصاویر شیئر کرکے اسے میانوالی ائیر بیس پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں