خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 اہلکار شہید


پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا گیا اس دوران ٹی ٹی پی کا خودکش حملہ آور اسامہ مارا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

مارے گئے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پسنی، دہشتگردوں کے حملے میں 14فوجی جوان شہید

دوسری جانب ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان شہید ہوئے۔

کلاچی کے علاقے میں آئی ای ڈی دھماکے میں حوالدار شاہد اقبال شہید ہو گئے۔


متعلقہ خبریں