عرب مانیٹری فنڈ اور سٹیٹ بینک کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

state bank اسٹیٹ بینک

عرب مانیٹری فنڈ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اکتوبر 2023:سیمنٹ کی فروخت میں کمی

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل چیئرمین آف دی بورڈ آف ڈائریکٹرز عرب مانیٹری فنڈ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبداللہ الحامدی اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اے ایم ایف کے زیراہتمام ابوظہبی میں ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمت کی یادداشت کا مقصد سرحد پار ادائیگی کے نظام ’بونا‘ جسے اے ایم ایف کی زیر ملکیت عرب علاقائی ادائیگی کی کلیئرنگ اور تصفیے کی تنظیم ’اے آر پی سی ایس او‘ چلاتی ہے، اور پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’راست‘ کے درمیان تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔

پی ایس او :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اکتوبرکے دوران 23 فیصد اضافہ

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ ’راست‘ اور ’بونا‘ کو اس لیے منسلک کیا جارہا ہے کہ عرب خطے اور پاکستان کے درمیان ترسیلات زر کی منتقلی باضابطہ چینلز سے آسانی سے ہوسکے۔

اس اقدام سے افراد کے علاوہ کاروباری اداروں کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ نہ صرف فوری، محفوظ اور سستی سرحد پار ادائیگیاں ہوسکیں گی بلکہ عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان معاشی، مالی اور سرمایہ کاری روابط بھی مضبوط ہوں گے۔


متعلقہ خبریں