محمد عامر کا عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرنے کا اعلان


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرنے کا اعلان کر دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو وہ عرفان پٹھان جیسا ڈانس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو پھر وہ عرفان پٹھان جیسا ڈانس کریں گے۔ جس پر محمد عامر سے کہا گیا کہ آپ نے عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرنا ہے تو محمد عامر نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کر کے دکھاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم کی واحد سوچ باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے کی ہے، شاہین شاہ آفریدی

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد میدان میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں