کراچی، چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر

چینی کی قیمت sugar

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، چینی کی قیمت 130 روپے فی کلومقرر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی ہے، ۔کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات نے گزشتہ روز اکتوبر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں