فہیم اشرف ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کیلئے تیار، تقریبات کی تاریخیں طے پاگئیں

فہیم اشرف ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کیلئے تیار، تقریبات کی تاریخیں طے پاگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کے بعد اب آل راونڈر فہیم اشرف بھی رواں ماہ ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کیلئے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا قومی کرکٹر فہیم اشرف کی شادی کا کارڈ توجہ کا مرکز بننے لگا۔ وائرل کارڈ کے مطابق فہیم اشرف کی شادی کی تقریب نارووال میں 25 نومبر کو طے پائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹر کی مہندی 23 نومبر اور ولیمہ 26 نومبر کو پھول نگر میں رکھا گیا ہے۔ فہیم اشرف کے ولیمے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق بھی بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں