وحشیانہ بمباری سے جبالیا کیمپ بھی کھنڈر بن گیا ، حماس کے تازہ حملوں میں 16 اسرائیلی فوجی ہلاک


اسرائیل کی بربریت جاری ، غزہ  کے جبالیا کیمپ پر 2 روز میں 3 بڑے حملے کر دیئے ، جس کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہو گئے ، شہداء کی تعداد 9 ہزار کے قریب ہو گئی، دوسری جانب حماس کے جنگجووں نے تازہ حملوں میں 16 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر دو روزکے حملوں میں شہداء کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی جبالیا کیمپ پر حملے میں 120 سے زائد افراد ملبے تلے پھنسے ہیں، اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں جبالیا کیمپ کی بڑا حصہ کھنڈر بن گیا۔ القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا۔

غزہ کے تمام اسپتال خالی کرنیکی وارننگ ، بمباری سے مزید سینکڑوں شہید ، اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار

اس کے علاوہ النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرائے گئے، امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شہید ہوئے۔

دوسری جانب حماس نے تازہ حملوں میں 16 فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا، غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ غیر متوقع کارروائی سے اسرائیلی فوج سٹپٹا گئی۔ حماس نے سرنگوں سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ داغے۔ اسرائیل کے علاقے اشدود، اشکلان اور کئی دیگر مقامات پر میزائلوں سے حملے کئے گئے جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

حماس نے اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

ادھرحزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ یمن کے الحوثی گروہ نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں