سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ فروخت میں بھی اضافہ

سیمنٹ کی قیمتوں cement

فائل فوٹو


سیمنٹ کی مختلف کمپنیوں نے معیار کے مطابق قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں، تمام کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، سیمنٹ کی کوالٹی کے لحاظ سے کم سے کم قیمت 11 سو روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 1190 ہے۔ میپل لیف (وائٹ سیمنٹ 40 کلو) کی قیمت 1860 روپے ہے۔

سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 15.77 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13.87 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال کی قیمتوں میں 20سے 25فیصد کمی

جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمایاں نمو ہوئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں 2.54 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.38 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 13.22 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.49 ملین ٹن تھا۔ اکتوبر 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 3.88 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4.25 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp