پیرس: پولیس کی باحجاب خاتون سے خوفزدہ ہو کر فائرنگ، خاتون زخمی


پیرس: فرانس میں باحجاب خاتون سے خوفزدہ ہو کر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میٹرو اسٹیشن پر پولیس نے باحجاب خاتون کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کا اسرائیل  کے خلاف جنگ کا اعلان

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنی حفاظت کے خوف سے ہتھیار استعمال کیے تاہم  ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ خاتون کا رویہ کیسا تھا اور گولی کیوں چلائی گئی۔

قبل ازیں مقامی میڈیا نے پولیس میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس خاتون کا رویہ ممکنہ ’’دہشت گردی کی طرف اشارہ‘‘ تھا۔

ذرائع کے مطابق باحجاب خاتون نے زور زور سے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا جس سے وہاں موجود لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں