قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آج میچ جیت کر خوشی ہوئی ہے،ورلڈکپ میں بڑا سرپرائز دیں گے۔
بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بالرز نے آج اچھی کارکردگی دکھائی،فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے، قومی ٹیم نے 205رن کا ہدف 32.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ہے۔
