خیبر پختونخوا اور سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیلئے ایپلی کیشن پورٹل کھولنے کا فیصلہ

MDCAT exams

ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان


خیبر پختونخوا اورسندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوباہ انعقاد کے لیے پی ایم ڈی سی کی ہدایات اور امیدواروں کی سہولت کے پیشِ نظر ایپلی کیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کی زیر صدارت میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں صوبائی داخلہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اورسندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوباہ انعقاد کے لیے پی ایم ڈی سی کی ہدایات اور امیدواروں کی سہولت کے پیشِ نظر ایپلی کیشن پورٹل دوبارہ کھولا جائے گا۔

نقل کرنیوالے 219 طلبہ پر 2 سال کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی

پورٹل صرف انہی دونوں صوبوں میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے لیے کھولا جائے گا۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے پورٹل مزید 3 دن جبکہ پرائیویٹ کالجز کے لیے ایپلیکیشن پورٹل مزید 2 ہفتے کے لیے کھولا جائے گا۔

سیکرٹری ہیلتھ  پنجاب علی جان نے کہ پنجاب میں ایم ڈی کیٹ شفاف طریقے سے ہوا۔ صوبائی داخلہ کمیٹی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ڈومیسائل کی بنیاد پر ہونا چاہیے، موجودہ پالیسی کے تحت ایک صوبے میں ٹیسٹ منسوخ ہونے کا اثر باقی صوبوں کے داخلوں پر بھی پڑتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں