آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی پارٹی کی طرف سے دعوت دی گئی تھی، میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہوں۔

اسد عمر نے استحکام پاکستان پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ‘انکی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔’

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔


متعلقہ خبریں