سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 28 روپے کم ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی تھی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں