بھائی نے خودکشی کی ، مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے تصدیق کر دی


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے اپنے بھائی عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کر دی۔

مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

مولانا یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آ گئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جا رہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کر سکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مار لی۔

یوسف جمیل نے مزید کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا، یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں