اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نارمل، حساس اور انتہائی حسااس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 890 اور حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 32 ہزار 508 ہو گی جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 17 ہزار 411 ہو گی۔
پنجاب میں 15 ہزار 829 حساس جبکہ 6 ہزار 599 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں۔ سندھ میں 8 ہزار 30 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 4 ہزار 430 انتہائی حساس ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتوں نے نوازشریف کی واپسی پر خوشی کااظہار کیا ہے ، راجہ پرویز اشرف
بلوچستان میں 2 ہزار 68 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 2 ہزار 38 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 582 حساس اور 4 ہزار 344 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرانے پر غور شروع کر دیا ہے اور اسی حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔