آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار

babar azam

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

بابر اعظم 829 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، شبھمن گل 823 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان 6 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 3 درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبر جبکہ جنوبی افریقہ کے ہی ہینرک کلاسین 4 درجہ ترقی کرکے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے رواں ورلڈ کپ میں تیسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2 درجہ تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر چلے گئے،بھارت کے ویرات کوہلی بھی 2 درجہ تنزلی کیساتھ چوتھے سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے امام الحق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، بالنگ کی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر ہیں۔

بالنگ میں بھارت کے محمد سراج دوسرے، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج 5 درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں