ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سب مل کے بیٹھیں،خواجہ آصف


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل ہمارا ایک بڑا جلسہ ہواہے، ہمیں اس مومنٹم کو برقراررکھناہے۔ 

ہم نیوزکے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ ہمارا ٹارگٹ الیکشن ہے، نواز شریف نےکل کہا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔

جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نا بھر سکے،شعیب شاہین

انہوں نے کہا  ہے کہ پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی،  ریاستی اجزا کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہو گا۔

نوازشریف نے کل کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، سب کو مل کر بیٹھنا ہے، نیت صاف ہو تو راستے بھی نکل آتے ہیں۔

نوازشریف کو سب سے پہلے عدالت جانا چاہئے تھا،علی محمد خان

سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات کرنی ہو گی، دست وگریباں رہیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنےکیلئے کبھی تیار نہیں ہوئے، ہمیشہ یہی کہتے رہےکہ میں چوروں سے کبھی ہاتھ نہیں ملاوں گا۔

قانونی ٹیم کانواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

نواز شریف کےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کے سوال پرخواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا گیا۔اس کیلئے کسی نے تسلی کرنی ہے وہ کر لے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے اہم قوم اور عام آدمی کا انٹرسٹ ہے، نواز شریف کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں