میری زندگی کا مشن 9 مئی میں ملوث اور روپوش افراد کو عام معافی دلانا ہے، شیخ رشید

دوستی اور دشمنی دونوں بھرپور نبھائی، چلے کے اثرات ابھی تک ہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوئی، انہیں عام معافی دلانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔’

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔’

چیئرمین پی ٹی آئی ضدی سیاستدان ،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے اُن کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں۔ کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللّٰہ ہمیں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔’


متعلقہ خبریں