چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے گفتگو، بیٹے آبدیدہ ہو گئے


راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے والد سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران ان کے بیٹے جذباتی ہو گئے۔ واٹس ایپ پر کال تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کے بیٹوں سے واٹس ایپ کے ذریعے کال 4 سے 5 بجے کے درمیان ملا کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی4سال بعد وطن واپسی، 9نکاتی ایجنڈا جاری

گفتگو کے دوران عمران خان کے بیٹے آبدیدہ ہو گئے تاہم عمران خان مسکراتے رہے اور اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلمان سے ان کی ٹیلیفونک گفتگو کرائی جائے۔ عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے عمران خان کی ان کے بیٹوں سے گفتگو کرائی۔


متعلقہ خبریں