ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

david warner

ورلڈ کپ آسٹریلیا نے جیت کیلئے پاکستان کو بھاری ہدف دیدیا


ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سارو گنگولی کی قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی

آسٹریلیا کی طرف سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 200 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بنائی ۔

ڈیوڈ وارنر کو 10 رنز پر اس وقت ایک بہترین موقع ملا جب اسامہ میر نے شاہین آفریدی کی بال پر وارنر کا ایک آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیند کیساتھ کیا کیا؟ ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے ۔

ڈیوڈ وارنر 163اور مچل مارش121رنز بنا کر نمایاں رہے،مارکس اسٹوئنس21، مارنس لبوشین8اوراسٹیو اسمتھ نے7رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے5وکٹیں حاصل کیں،حارث روف3اور اسامہ میرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

368رنز کے ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم46ویں اوور میں 305رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

امام الحق 70 اور عبداللہ شفیق 64رنز بنا کر نمایاں رہے،محمد رضوان 46،سعود شکیل30اورافتخار احمد26رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بابراعظم16،محمد نواز14،شاہین شاہ آفریدی 10اورحسن علی نے 8رنز بنائے۔

عرفان پٹھان نےورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا نام بتا دیا

ایڈم زیمپا4 ، پیٹ کمنز اور مارکس اسٹوئنس نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،مچل اسٹارک ا ور جوش ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔


متعلقہ خبریں