سابق بھارتی فاسٹ بائولر عرفان پٹھان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے باہر نکال دیا ہے۔
تحفظات دور ،سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پاگیا
تفصیلات کے مطابق عرفان پٹھان نے اپنی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا، انہوں نے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں فیورٹ کے طور پر کھیلتی ہوئی دکھائی دے گی، ٹیم میں تجربہ کار اور سینئیر کھلاڑیوں کی موجودگی اور ہوم ایڈوانٹیج سمیت مضبوط بیٹنگ، بولنگ لائن کیساتھ بھارت ٹاپ ٹیم ہے۔
ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کااعلان
سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو ایشیاکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹاپ فور میں جگہ نہیں دی۔