شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

Asma ul Asad

دمشق: شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد طبی ماہرین نے خاتون اول کو تمام مصروفیات ترک کرنے کی ہدایت کر دیں۔

شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خاتون اول اسما الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی، جوبائیڈن

طبی ماہرین نے خاتون اول کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔

48 سال کی اسما الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہو گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں