بھارتی صحافی کے رضوان کی ٹویٹ سے متعلق سوال پر پیٹ کمنز کا منہ توڑ جواب

بھارتی صحافی کے رضوان کی ٹویٹ سے متعلق سوال پر پیٹ کمنز کا منہ توڑ جواب

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں، رضوان بھی فارم میں ہیں، پاکستان ایک مضبوط حریف ہے۔

بھارتی شہر بینگلورو میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے  پاکستان اور آسٹریلیا ک درمیان میچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلرز اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا باؤلر ہے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں۔ بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں بیٹنگ کیلئے آسانی ہوگی۔ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہوگا، کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔

بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے، یہاں دس بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، کوئی بھی میچ آسان نہیں، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی نے قومی کرکٹر محمد رضوان کی ٹویٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ ‘رضوان نے اپنی فتح حماس کے نام کی ہے، اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟’

جواب میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ‘مجھے آدھی بات سمجھ آئی ہے، میرا اس حوالے سے کوئی خاص خیال نہیں ہے۔’


متعلقہ خبریں