نواز شریف دبئی پہنچ گئے، کل اسلام آباد پہنچیں گے

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ وہ کل ہفتے کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف گزشتہ شب 5 افراد کے ہمراہ جدہ سے دبئی پہنچے۔ نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر پر قیام کریں گے۔

نواز شریف دبئی میں 2 روز قیام کریں گے اور کل بروز ہفتہ 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے انوکھے استقبال کی تیاری

لاہور میں نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف کے جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزار پولیس اہلکار اور 3 ہزار ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے جبکہ قافلوں کے لیے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق نوازشریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا جہاں سے وہ لاہور روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں