بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کو دھول چٹا سکتی ہے، سری سانتھ


آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق فاسٹ باؤلر ایس سری سانتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی سی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو دھول چٹاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں دیتے ہوئے سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو اتنے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا، ہم نے انہیں ایک موقع دیا لیکن اگر آپ اس طرح کھیلتے ہیں تو آپ کو دوبارہ ایسے مواقع نہیں ملیں گے۔

ورلڈ کپ 2023، بھارت اور بنگلہ دیش آج میدان میں اتریں گے

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بیان دیا تھا کہ پاکستان کم بیک کرے گا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے گا۔

جس پر سری سانتھ نے مکی آرتھر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی آئی سی سی ٹرافی یا کسی اور ایونٹ میں بھارت کو ہرا سکتا ہے۔

سری سانتھ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی سی ٹیم بھی پاکستان کی موجودہپلیئنگ الیون کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں