پاکستان کرکٹ بورڈ نےدوبارہ پیشکش کی تھی، محمد وسیم کا انکشاف


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوبارہ پیشکش کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہاہےکہ ورلڈکپ سے قبل انہیں پی سی بی کی جانب سے کال آئی تھی۔

روی شاستری کا شاہین شاہ سے متعلق بیان، محمد وسیم سابق بھارتی کرکٹر پر برس پڑے

انہوں کہا ہےکہ چیزوں کوہمیں بہتر کرنا ہوگا،جن چیزوں کو بہترکرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ ہم نے بطور ٹیم کیسے چلنا ہے۔

ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ 2 یا 3 لوگوں کیساتھ چلیں باقیوں کوچھوڑ دیں۔ اس وقت بابراعظم کیلئے یہی سیکھنے کا موقع ہے، اللہ کرے آگے چل کر ٹیم جتوا دے۔

آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے سے قبل عبداللہ شفیق بخار کا شکار

انکا مزید کہنا تھا کہ جب آپ جیتنے کیلئے جاتے ہیں اورہارجاتے ہیں تو پھرہارآپ کے گلے میں ہی پڑنی ہے باقیوں کا نام اس میں نہیں آئے گا۔

کیونکہ بعد میں باتیں کھل جاتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں