وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال کرنے کی تجویز پیش

پنشن

پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی


ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے بل کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن سکیم 2023 میں اہم ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت دس سال تک مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔

ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا کوئی بچہ معذور ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت کیلئے اسے فیملی پنشن ملے گی۔ وزارت خزانہ نے سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادی۔

ترامیم کے مطابق شہداء کی فیملی پنشن کی معیاد بیس سال تجویز کی گئی ہے ۔

وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر ان کی پنشن کی کیلکولیشن ملازمت کے آخری چھتیس ماہ کی قابل پنشن رقم کے ستر فیصد کی بنیاد پر ہوگی اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ کی رقم الگ رکھی جائے گی اور یہ رقم اس وقت تک علیحدہ رکھی جائے گی جب تک کہ حکومت مجاز پنشنری بینیفٹس پر نظر ثانی بارے کوئی فیصلہ نہیں کرلیتی۔

پنشن میں اضافہ افراط زر کی شرح کے مطابق ہوگا لیکن یہ اضافہ دس فیصد تک ہوگا اور حکومت افراط زر کی شرح میں کمی کے مطابق اسکی ایڈجسٹمنٹ بھی کرے گی۔

امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیند کیساتھ کیا کیا؟ ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

سرکاری ملازمین پچیس سال ملازمت کے بعدEARLY ریٹائرمنٹ لے سکیں گے لیکن اس پر پچیس سال سروس کے بعد سے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد تک کے عرصے کے دوران تین فیصد سالانہ کے حساب سے جرمانہ کی مد میں کٹوتی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں ریٹائرڈ ملازمین حکومت کے وضع کردہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن کے مطابق خام پنشن کا زیادہ سے زیادہ پچیس فیصد تک کمیوٹ کرسکیں گے ۔

گپی گریوال سمیت دیگر نامور بھارتی فنکار کرتارپور پہنچ گئے

ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر ریگولر بنیاد پر دوبارہ ملازمت کی صورت میں ملازم کو آپشن دی جائے گی کہ وہ پنشن کو برقرار رکھے یا اس ملازمت کی تنخواہ حاصل کرے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں